ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پیرو میں بس کھائی میں جا گری، ہلاکتوں کی تعداد 48 ہو گئی

پیرو میں بس کھائی میں جا گری، ہلاکتوں کی تعداد 48 ہو گئی

Thu, 04 Jan 2018 12:41:06    S.O. News Service

پیرو / شمالی امریکہ3جنوری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) پیرو میں ایک مسافر بس کھائی میں جا گرنے کے نتیجے میں 48 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس بس کو یہ حادثہ دارالحکومت لیما کے شمال میں پیش آیا۔ مقامی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایک پہاڑی علاقے میں ایک نہایت تنگ سڑک پر ایک ٹرک سے آگے نکلنے کی کوشش میں یہ بس ایک گہری کھائی میں جا گری۔ دشوار گزار راستے کی وجہ سے اس سڑک کو ’شیطانی موڑ‘ بھی کہا جاتا ہے اور یہاں اس سے قبل بھی کئی بار جان لیوا حادثات پیش آ چکے ہیں۔


Share: